عراق کے وزیردفاع عبدالقادر العبیدی نے 2020 تک عراق میں امریکی فوجیوں کے رہنے کی بات کو مسترد کرتےہوئے کہا کہ عراقی سکیورٹی فورسز سیکورٹی کا انتطام سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور عراقی عوام اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو طول دینے کے ہربہانے کی مخالف ہیں۔ یادرہے عراقی فوج کے مشترکہ کمان کے سربراہ بابکر زیباری نے کہا تھا کہ عراقی فوج 2020 تک اپنے ملک کا انتظام نہيں سنبھال سکتی لھذا امریکی فوج کو دوہزار بیس تک عراق میں رہنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110